BAYET

02/10/2016 13:53

 

برئيل بن احمد اور حمدويه بن نصير اور ابراهيم بن نصير تینوں محمد بن عبدالحميد العطار سے روایت کرتے ہیں ،
وہ یونس بن يعقوب سے روایت کرتا ہے ، وہ محمد بن راشد کے غلام فضل سے روایت کرتا ہے ، 
وہ کہتا ہے کہ میں نے امام جعفر (رح) سے سنا آپ نے فرمایا :

حضرت معاويه (رض) نے حضرت حسن (رض) سے کہا : 
حسن اٹھیں اور بيعت کریں، تو حسن نے بيعت کی، پھر حضرت حسين (رض) سے کہا : 
آپ بھی اٹھیں اور بيعت کرنے تو حسين نے بھی بيعت کی ..

پھر قيس بن سعد سے کہا : 

قيس آپ بھی اٹھیں اور بيعت کریں تو قيس حضرت حسين (رض) کی طرف دیکھنے لگے کہ کیا کروں؟ تو حضرت حسين (رض) نے قيس سے فرمایا : یہ (حسن رض) میرے امام ہیں ...

(یعنی جب انہوں نے بيعت کرلی ہے تو ہمیں کرنے میں کیا حرج ہے) ...