یحیی بن معین حنفی تھے

06/05/2014 18:35

 

 آپ نے حضرت عبداللہ بن المبارکؒ، معتمر بن سلیمانؒ،یحییٰ بن ابی زائد ؒ وغیرہم من الائمۃ الکبار سے حدیث پڑھی اورآپ سے امام احمدؒ، امام بخاریؒ،امام مسلمؒ،امام ابوداؤدؒ،امام ابوزرعہؒ اورابویعلیؒ نے روایات لیں،امام احمد رحمہ اللہ آپ کے ہمعصر تھے،آپ فرماتے ہیں کہ یحییٰ بن معینؒ ہم میں سب سے زیادہ اسماء الرجال کے ماہر تھے "یحیی بن معین اعلمنا بالرجال" (تذکرہ:۲/۱۷) امام علی المدینی کہتے ہیں:

"لا نعلم احدا من لدن آدم عليه السلام كتب من الحديث ما كتب يحيى بن معين"۔

(تذکرۃ الحفاظ:۴۳۰/۲)

ترجمہ آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک ہم کسی کو نہیں جانتے  جس نے اتنی حدیثیں لکھی ہوں جتنی یحیی بن معین نے لکھیں۔

امام احمدؒ کا قول ہے کہ جس حدیث کو یحییٰ نہ جانیں وہ حدیث ہی نہیں ہے،امام بخاریؒ نے فرمایا میں نے اپنے آپ کو کسی صاحب علم کے سامنے حقیر نہیں پایا سوائے  یحییٰ بن معین کے (الرسالۃ المستطرفہ:صفحہ:۱۰۵) آپ فقہی پہلو سے حنفی المذہب تھے اورحضرت امام ابو حنیفہؒ کے قول پر فتویٰ دیتے تھے۔                             

   (مسند احمد:۲/۲۹۶)

 

  امام ذھبی کے نظر میں یحیی بن معین فروع میں حنفی تھے. جیسا کے انہوں نے اپنے کتاب سیر اعلام النبلاء میں یہ کہا ہے:



فَقُلْتُ لِيَحْيَى: تَرَى أَنْ يَنظُرَ الرَّجُلُ فِي رَأْيِ الشَّافِعِيِّ وَأَبِي حَنِيْفَةَ؟
قَالَ: مَا أَرَى لأَحَدٍ أَنْ يَنْظُرَ فِي رَأْيِ الشَّافِعِيِّ، يَنْظُرُ فِي رَأْيِ أَبِي حَنِيْفَةَ أَحَبُّ إِلَيَّ.
قُلْتُ: قَدْ كَانَ أَبُو زَكَرِيَّا -رَحِمَهُ اللهُ- حَنَفِيّاً فِي الفُرُوْعِ، فَلِهَذَا قَالَ هَذَا، وَفِيْهِ انحِرَافٌ يَسِيْرٌ عَنِ الشَّافِعِيِّ