بخاری اور دبر

26/05/2014 10:29


وہابی اور دبر

 
 
بخاری نے اپنی صحیح، جلد ٦، صفحہ ۲۹، حدیث ۴۵۲٦؛ میں درج کی ہے کہ
 
 
جب ابن عمر قرآن کی تلاوت کرتے، وہ کسی سے نہ بولتے جب تک اسے ختم نہ کر لیتے۔ ایک بار جب میں نے قرآن پکڑا ہوا تھا، اور وہ سورہ بقرہ کی  تلاوت کر رہے تھے، ایک آیت پر رکے اور کہا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ کس سلسلے میں نازل ہوئی؟۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ اس پر وہ بولے کہ یہ فلاں فلاں سلسلے میں نازل ہوئی۔ ابن عمر نے پھر سے اس کی تلاوت شروع کی۔
 
 ابن حجر نے فتح الباری؛ جلد ۸، صفحہ ۱۹۰؛ میں جب اس کا ذکر کیا، تو کہا کہ 
 
 
قوله : ( حدثني إسحاق ) هو ابن راهويه
 
کہ بخاری کا کہنا کہ مجھ سے اسحاق نے کہا، یہ ابن راھویہ ہیں
 
 
آگے کہتے ہیں کہ
 
اسحاق ابن راہویہ نے اپنی مسند اور تفسیر میں اس سند سے لکھا، اور اس میں تبدیلی یہ ہے کہ: جب وہ اس مقام پر پہنچے؛ اس میں ہے کہ جب وہ اس قول پر پہنجے کہ تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں تو جیسے چاہو، آو۔ ابن عمر بولے کہ یکا تم  جانتے ہو کہ یہ آیت کس سلسلے میں نازل ہوئی، میں بولا کہ نہیں۔ وہ بولے کہ یہ آئی کہ اپنی بیوی کی دبر میں آنا